حضرت محمدؐ کی تشریف آوری انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، احمد رضا

18 ستمبر ، 2023

چک سواری (نمائندہ جنگ) صدر انجمن نوجوانان اسلام ضلع میرپور محمد احمد رضا چشتی حیدری نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐ کی تشریف آوری تمام مخلوق کیلئے بالخصوص انسانیت کیلئے باعث رحمت ہے، علاقہ چکسواری کی پر امن فضاہے،امت مسلمہ کو چاہئے کہ رسول اکرم کی سیرت طیبہ پر عمل کر کے آپس کی خانہ جنگی کو ختم کر کے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ملک و ملت کی بقا کیلئے احترام انسانیت اور رواداری کی اعلٰی مثال قائم رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوجوانوں کے ایک وفد سے ملاقات میں کیا۔