مظفر آباد:لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد( جنگ نیوز) گزشتہ روز مظفرآباد فاریسٹ ڈویژن کی لچھراٹ رینج سیری درہ میں کارروائی لاکھوں مالیت کی قیمتی لکڑیاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سمگلروں نے واردات کے لئے جدید طریقہ کار استعمال کیا مگر محکمہ نے کوشش ناکام بنا دی ۔سمگلروں نے گاڑی میں لکڑی کے سلیپر رکھ کر ان پر ریت ڈال دی تھی، گاڑی لکڑ سمیت ضبط کر لی گئی، ایک ملزم گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقدمہ چھاپہ مار ٹیم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ سمگلروں نے بڑے پیمانے پر مزاحمت بھی کی اور عملہ کو یرغمال بھی بنائے رکھا، عوام نے اس کارروائی کا بھر پور خیر مقدم کیا ہے مہتمم جنگلات وحید کاظمی نے کہا ہے کہ جنگلات قومی دولت ہیں۔