ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا، سراج منیر

18 ستمبر ، 2023

مظفرآباد(جنگ نیوز )مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے معاشی دہشتگردی پھیلا کر عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے،ملک کو کمزور کرنے کا سب سے بڑا سبب یہی لوگ بن رہے ہیں یہ مافیا ٹیکس بھی نہیں دیتا،سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی نے ملک کی بنیادیں ہلا دی ہیں ان عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیاجائے اوران کی کیلئے خصوصی عدالتیں بنائی جائیں 1ماہ کے اندر انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ دوبارہ سمگلنگ اورذخیرہ اندوزی کی کسی میں ہمت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کے ذمہ داران اوراہلکاران جو بھی سمگلنگ میں ملوث ہیں انہیں نوکریوں سے فارغ کیاجائے سرکار کی چھتری تلے ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔