راولپنڈی (اے پی پی) سوات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریک طالبان سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے فضاگٹ، سوات میں کامیاب انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ہلاک دہشتگرد نیک محمد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا ۔دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا،سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا تھا تاہم رواں سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر ٹی ٹی پی تشکیل کے ساتھ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی۔
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال برادر اسلامی ممالک کی اسرائیل سے...
کراچیآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ...
دادونگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر ویز M-6کے کم از...
کراچیضلع کیماڑی پولیس نے حساس ادارے اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم...
کراچیاورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا،گاڑی سے چھالیہ کی بوریاں...
لاہو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے...
کراچی کراچی میں ڈینگی کے مزید 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد...