اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان اور بھارت 20؍ اور 21؍ ستمبرکو دی ہیگ میں غیر جانبدار ماہر کی یک رکنی عدالت میں پیش ہو کر 330؍ میگاواٹ کشن گنگا اور 850؍ میگاواٹ ریٹل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے متنازع ڈیزائن پرپیش ہو کر اپنی وضاحت دیں گے۔ بھارت 7؍ رکنی پی سی اے میں مقدمہ لڑنے سےکترا رہاہےجہاں اسے اپنی یقینی ہار کاخدشہ ہے پاکستان کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔ بھارت پروجیکٹس پاکستان کے دریائوں جہلم اور چناب پر تعمیر کررہا ہے۔ عدالت میں پاکستان کی وکالت کمشنر سندھ طاس، اٹارنی جنرل دفتر کے حکام اور بین الاقوامی وکلا کی ٹیم کرے گی۔ یہ بات اٹارنی جنرل دفتر کے ایک افسر نے بتائی۔ غیر جانبدار ماہر کی عدالت نے گزشتہ 27؍ اور 28؍ فروری کی کارروائی میں مقدمے کی سماعت کا ضابطہ کار طے کیا تھا۔ کشن گنگا پروجیکٹ دریائے جہلم پر اور ریٹل پروجیکٹ دریائے چناب پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ پاکستان یہ مقدمہ بھارت کی خواہش پر ورلڈ بینک کی جانب سے قائم غیرجانبدار ماہر کی عدالت ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) میں لڑ ر ہاہے۔
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال برادر اسلامی ممالک کی اسرائیل سے...
کراچیآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ...
دادونگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر ویز M-6کے کم از...
کراچیضلع کیماڑی پولیس نے حساس ادارے اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم...
کراچیاورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا،گاڑی سے چھالیہ کی بوریاں...
لاہو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے...
کراچی کراچی میں ڈینگی کے مزید 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد...