پنجاب میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

18 ستمبر ، 2023

ملتان (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب نے میڈیکل اداروں، انسٹی ٹیوشنز اور اسپتالوں کے سربراہوں کی بیرون ملک رخصت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی، احکامات کے مطابق وائس چانسلرز، پرنسپلز اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی ایکس پاکستان لِیو پر تا حکم ثانی پابندی لگائی گئی ہے۔