ہفتوں کا دفتری کام گھنٹو ں میں ،سلیک پر بھی مصنوعی ذہانت کے مزے

18 ستمبر ، 2023

سان فرانسسکو (اے ایف پی) دفاتر میں وسیع پیمانے پر استعمال پیغام رسانی پلیٹ فارم ’سلیک‘ کی سی ای او لیڈیان جونز نے کہا ہے کہ ہمارا پلیٹ فارم ’مائیکرو سافٹ ٹیمز‘ سے بہت مختلف ہے اور اس میں نئے اے آئی ٹولز شامل کردیئے اور سلیک پر بھی مصنوعی ذہانت کےمزے ملیں گے اور ہفتوں کا دفتری کام گھنٹوں میں ممکن ہوسکے گا۔ جونز کاکہنا تھا کہ جب میں اس موسم گرما میں اپنی دو ہفتے کی چھٹیوں سے واپس آئیں تو میرے پاس گاہکوں اور ساتھیوں کی جانب سے پیغامات کے پہاڑ تھے ـ‘‘۔ میں نے ʼسلیک اے آئی سے ہر چیز کا خلاصہ کرنے کو کہا اور پورا دن، یا ہفتہ گزارنے کے بجائے دو گھنٹے میں میں اپ ٹو ڈیٹ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ نئے اے آئی ٹولز کا یہ طریقہ تمام قسم کے مواد کا خلاصہ کرنے یا پیچیدہ انتظامی کاموں کو مکمل طور پر خودکار کرنے کے لیے کام کرتا ہے، جیسے اخراجات کو منظور کرنا یا صارفین کو اندرون ملک مہارت سے جوڑنا۔