اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) ایوان صدر میں اتوار کو ملک کے نئے چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسی حلف برداری کی تقریب کے بعد دربار ہال کی ضیافت گاہ میں میزبان صدر مملکت عارف علوی نے جذبات سے مغلوب ہو کر اس وقت خاموشی سے اپنا سر جھکالیا جب ایک اخبار نویس نے ان سے دریافت کیا کہ ایک لائق عزت جج سے چیف جسٹس کاحلف لیتے ہوئے انہیں کیسے لگا جس کے خلاف انہوں نے چار سال قبل ریفرنس ارسال کیاتھا تاکہ انہیں عدالتی منصب سے ہٹایا جاسکے۔ سوال سنتے ہی صدر کے چہرے کی روایتی مسکراہٹ کافور ہوگئی انہوں نےخود پر سنجیدگی طاری کرتےہوئے سرجھکالیا اس موقع پر موجود اعلی عہدوں پر متمکن شخصیات نے بھی اس منظر کو دیکھا ۔بعدازاں دربار ہال سے رخصت ہوتے ہوئے ایک اخبار نویس نے صدر علوی سے پوچھا کہ عام انتخابات کب ہورہے ہیں تو وہ رک گئے اور سوال کرنے والے صحافی سے دریافت کیا کہ یہ تو آپ بتائیں۔ ایک دوسرے صحافی نے صدر علوی سے سوال داغ دیا کہ آپ کب اٹک جارہے ہیں اس پر انہوں نے قدرے تعجب سے بے ساختہ کہا کہ ’’کیا‘‘؟ صحافی نے ضمناً کہا کہ اپنے لیڈر کو ملنے کے لئے اٹک جیل کب جارہے ہیں اس کا جواب دیئے بغیر وہ تیز قدموں سے بورڈ روم کی طرف بڑھ گئے۔
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال برادر اسلامی ممالک کی اسرائیل سے...
کراچیآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ...
دادونگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر ویز M-6کے کم از...
کراچیضلع کیماڑی پولیس نے حساس ادارے اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم...
کراچیاورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا،گاڑی سے چھالیہ کی بوریاں...
لاہو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے...
کراچی کراچی میں ڈینگی کے مزید 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد...