رانی پور، بچی فاطمہ کے قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل

18 ستمبر ، 2023

رانی پور(آئی این پی)رانی پور میں گھر میں کام کاج کرنے والی بچی فاطمہ کی ہلاکت کی تحقیقات کے دوران تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا بچی فاطمہ قتل کیس میں ڈی ایس پی صفی اللہ سولنگی نئے تفتیشی افسر تعینات کیے گئے ہیں،گزشتہ سماعت پر عدالت نے سابق تفتیشی افسر بچل قاضی پر عدم اطمینان کیا تھا،12ستمبر کو سندھ کے نگراں وزیر قانون عمر سومرو نے بھی کیس کی تحقیقات پر سنگین تحفظات ظاہر کیے تھے۔