متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹوں پر پچاس فیصد سے زیادہ رعایت

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) متحدہ عرب امارات میں رواں ماہ کے دوران فضائی ٹکٹوں میں پچاس فیصد سے زیادہ رعایت دی گئی۔ ٹریولنگ ایجنسیوں نے توقع ظاہر کی کہ ’سستے ٹکٹوں کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہے گا۔ ٹکٹ سستے ہونے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایجنسیوں کے منتظمین نے بتایا ’ان دنوں زیادہ تر امارات سے بیرون ملک سفر کرنے والے نوجوان اور فیملیز ہیں۔ عام طور پر نوجوان اور فیملیز قریب ترین اور پرفضا مقامات پرجانا پسند کررہے ہیں۔ سفری پیکیج میں ٹکٹ، ہوٹل میں رہائش اور ٹرانسپورٹ وغیرہ سب شامل ہیں۔