پی آئی اےفلائٹ آپریشن میں بہتری،77پروازیں آپریٹ ہوئیں

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(وقائع نگار)پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آگئی اتوار کو ملک بھر کے ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی 77 پروازیں آپریٹ ہوئیں ،پی ائی اے کی اندرون ملک 25 پروازیں اپریٹ ہوئی پی آئی اے کی ملک بھر کے ایرپورٹس سے اتوار کو بین الاقوامی 52پروازیں روانہ ہوئی17ستمبر بروز اتوار پی آئی اے کا بر وقت روانگی کا تناسب 87فیصد رہا ۔