کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف انتخابات کی بنیاد پر ٹمپریچر بڑھا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے چاہتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے پروگرام میں راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ راجا ریاض نے تو اپنے بیانات کی خود نفی کرکے نواز شریف کی لیڈر شپ کو قبول کیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ میاں نواز شریف ہی پاکستان کیلئے بہترین لیڈر ہیں اور ن لیگ بہترین پارٹی ہیں میں تو سمجھتا ہوں کہ راجہ ریاض نے تو خود اپنے بیانات کی نفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کو کرنا ہے اورپارلیمانی بورڈ اپنے فیصلے تمام تر پہلوؤں کو دیکھ کر کرتا ہے ن لیگ ایک بڑی پارٹی ہے جس میں لوگ آتے بھی ہیں اور جاتے بھی ہیں ایسا نہیں ہے کہ اگر وہ آگئے ہیں تو کسی وفادار کی جگہ لیں گے یہاں پر جو وفادار ہیں پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی سب سے پہلے ان کا خیال کرتی ہے۔ پارٹی میں کھل کر بات ہوتی ہے تاہم جس کا جو بھی موقف ہو وہ پارٹی کے اندر تک ہی رہتا ہے تاہم جو فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کا فیصلہ ہوتا ہے۔ مریم نواز کے بیان کہ لوٹوں کی جگہ صرف باتھ روم میں ہوتی ہے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو منتخب ہوکر آتے ہیں اور پھر پارٹی کو چھوڑ جاتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف انتخابات کی بنیاد پر ٹمپریچر کو بڑھارہی ہے اور وہ نان ایشو ہے ان کو ایشوز پر بات کرنا چاہئے۔ اس سوال کہ راجا ریاض کو پارٹی میں شامل کرنے کے حوالے سے کوئی سیاسی مجبوری تھی یا کہیں سے دباؤ تھا کے جواب میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور میرا نہیں خیال کہ پنجاب کے حوالے سے ہمیں کسی کی ضرورت ہو یا کوئی ہمیں بہت دباؤ میں لائے۔
کراچی جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال برادر اسلامی ممالک کی اسرائیل سے...
کراچیآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سینٹرل جیل کے اشتراک سے قیدی فنکاروں کے فن پاروں پر مبنی آرٹ اینڈ...
دادونگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقر نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ حیدرآباد سکھر موٹر ویز M-6کے کم از...
کراچیضلع کیماڑی پولیس نے حساس ادارے اور کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے ہمراہ اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ...
لندن نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک سے لندن پہنچ گئے۔ نگراں وزیراعظم...
کراچیاورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا،گاڑی سے چھالیہ کی بوریاں...
لاہو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عام انتخابات میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے...
کراچی کراچی میں ڈینگی کے مزید 12کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جس کے بعد رواں سال سندھ میں رپورٹ ہونیوالے کیسز کی تعداد...