کاشف احمدنور ملٹری اکائونٹنٹ جنرل تعینات

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے آڈٹ اینڈ اکائونٹس گروپ کےگریڈ 21کے سینئر افسر کاشف احمد نور کوملٹری اکائونٹنٹ جنرل لگادیا ہے ، اس حوالے سے آڈیٹر جنرل آفس نے باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا ہے ،توقع ہے کہ وہ (آج)پیر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے، ذرائع کے مطابق وزارت دفاع کی منظوری کے بعدآڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر نے کاشف نور کی تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں ، اس سے قبل وہ پاکستان ریلوے میں ممبر فنانس کی پوسٹ پر تعینات تھے۔