شہر میں کھلے نالے حادثات کا سبب بن گئے، بلدیاتی قیادت خاموش

18 ستمبر ، 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں کھلے ہوئے نالے روزانہ حادثات کا سبب بن رہے مگر بلدیاتی قیادت اس کے حل کے لئے متحرک ہونے کے بجائے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اتوار کی شام شادمان ٹائون ایک نمبر کے قریب کھلے ہوئے نالے میں ایک کاربے قابو ہوکر گر گئی تاہم گاڑی کا نوجوان ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا،علاقے کے لوگوں نے مشکل سے اسے نالے سے نکالا، نوجوان کی ٹانگ میں معمولی چوٹ آئی ہے، علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں کئی عرصے سے نالے کھلے ہوئے ہیں مگر بار بار کی اپیل کے باوجود اس اہم اور جان لیواء مسئلے کو حل کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔