تیسر ٹاؤن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کارکن زخمی

18 ستمبر ، 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی تھا نے کی حدود تیسرٹاؤن میں2مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جماعت اسلامی کے کارکن محمد عثمان کو زخمی کردیا جنہیں عباسی اسپتال منتقل کیا گیا ، اطلاع ملنے پر امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف اور بڑی تعداد میں کارکنان عباسی اسپتال پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق زخمی عثمان کو 3گولیاں لگیں۔جائے وقوعہ سے30 بور پستول کے2خول تحویل میں لے لیےہیں ۔