نگراں حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے، بلال عباس قادری

18 ستمبر ، 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کی مرکزی نگراں کمیٹی کے کنوینر صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایٹم بم گرانے کے مترادف ہے،نگراں حکومت عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے،نگراں حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں 26روپے اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے، انہوں نے کہا کہ سیاست کو عبادت بنانا ہے تو عوام کی خدمت کو یقینی بناناہوگا۔