اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) ایف آئی اے نے مری روڈ پر واقع ایک نجی پلازہ میں چھاپہ مار کر 40 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی برآمد کرکے سیل کر دی ہے اور نجی ادارے کو اپنے موقف کی تائید کے لئے نوٹس جاری کر کے پیر کو طلب کرلیا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے نے باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے مالک ن نے کہا ہے کہ کوئی نجی بینک نہیں تھا برآمدرقم کی منی ٹریل فراہم کر دی ،ایف آئی اے نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت سے پلازے میں چھاپہ مار کر کئی گھنٹوں تک پلازے کی تفصیلی تلاشی لی اور لاکرز میں کرنسی کا جائزہ لیا، گنتی کے بعد چالیس کروڑ کی کرنسی کو سیل کر کے سرکاری پہرہ بٹھا دیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایف آئی اے کو شکایت ملی تھی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک نے اپنے نجی پلازے میں بینک قائم کر رکھا ہے جس میں غیر قانونی طور پر کرنسی کا دھندہ بھی چلایا جا رہا ہے، چھاپے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وہاں موجود ملازمین کو وہیں حراست میں رکھا اور آپریشن مکمل ہونے پر انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی مالکان سمیت کسی کو گرفتارکر نہیں کیا گیا۔ اس ضمن میں شیخ افتخار عادل نے رابطے پر کہا ہے کہ ان کے پلازے میں کوئی نجی بینک نہیں تھا جو رقم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا وہ کاروباری کیش تھا جس کی منی ٹریل فراہم کر دی گئی ہے انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے لاکر سے کوئی غیرملکی کرنسی برآمد نہیں ہوئی۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...