اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان اور بھارت 20؍ اور 21؍ ستمبرکو دی ہیگ میں غیر جانبدار ماہر کی یک رکنی عدالت میں پیش ہو کر 330؍ میگاواٹ کشن گنگا اور 850؍ میگاواٹ ریٹل ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے متنازع ڈیزائن پرپیش ہو کر اپنی وضاحت دیں گے۔ بھارت 7؍ رکنی پی سی اے میں مقدمہ لڑنے سےکترا رہاہےجہاں اسے اپنی یقینی ہار کاخدشہ ہے پاکستان کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔ بھارت پروجیکٹس پاکستان کے دریائوں جہلم اور چناب پر تعمیر کررہا ہے۔ عدالت میں پاکستان کی وکالت کمشنر سندھ طاس، اٹارنی جنرل دفتر کے حکام اور بین الاقوامی وکلا کی ٹیم کرے گی۔ یہ بات اٹارنی جنرل دفتر کے ایک افسر نے بتائی۔ غیر جانبدار ماہر کی عدالت نے گزشتہ 27؍ اور 28؍ فروری کی کارروائی میں مقدمے کی سماعت کا ضابطہ کار طے کیا تھا۔ کشن گنگا پروجیکٹ دریائے جہلم پر اور ریٹل پروجیکٹ دریائے چناب پر تعمیر کیا جارہا ہے۔ پاکستان یہ مقدمہ بھارت کی خواہش پر ورلڈ بینک کی جانب سے قائم غیرجانبدار ماہر کی عدالت ثالثی کی مستقل عدالت (پی سی اے) میں لڑ ر ہاہے۔ بھارت 7؍ رکنی پی سی اے میں مقدمہ لڑنے سےکترا رہاہےجہاں اسے اپنی یقینی ہار کاخدشہ ہے۔ گزشتہ 7؍ جولائی کو دی ہیگ کی مستقل عدالت نے اپنے دائرہ کار پر بھارت کے اٹھائے گئے 6؍ اعتراضات مسترد کردیئے تھے اور سماعت کےلیے اپنے اختیارکا اعلان کیاتھا اس موقع پر پاکستان کاموقف تسلیم کیا گیا اور بھارت سماعت سے غیرحاضر رہا۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...