راولپنڈی (ایجنسیاں/جنگ نیوز)پنجاب پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے‘شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیاگیاہے ‘تحریک انصاف نے شیخ رشید کی گرفتاری کو سیاسی انتقام اور فاشزم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ادھرآئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو گرفتار کر لیا ہے‘انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ شیخ رشید نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے بتایاہےکہ شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے سول کپڑوں میں ملبوس لوگ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق شیخ رشید کو مغرب کی نماز کے بعد پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ایک ویڈیوپیغام میں ان کا کہناتھاکہ شیخ رشید نے پہلے دن سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، میں بھی نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔میں اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں بتایا جائے شیخ رشید اور میرے بڑے بھائی اس وقت کہاں پر ہیں۔ وہ کسی تھانے میں کسی مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...