BRTپشاور کی مشکلات میں اضافہ،KPحکومت کا فنڈز دینے سے انکار

18 ستمبر ، 2023

پشاور (جنگ نیوز) بی آر ٹی پشاور کی مشکلات میں اضافہ ،نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی کیلئے فنڈز دینے سے انکار کردیا ۔خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سیکرٹری محکمہ خزانہ سے بی آر ٹی کے لیے ایک ارب روپے مانگے تھے، تاہم نگراں صوبائی حکومت نے فنڈ دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔