بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجودہیں‘ گورنر

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(پ ر) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہاہے کہ معاشی نظام کو مستحکم بنانے اور قومی پیداوار میں اضافہ کرنے کیلئے ہمیں قومی اور صوبائی سطح پر موثر افرادی قوت تیار کرنے اور ان کی کسی مناسب جگہ کھپت کا انتظام کرنے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایوارڈ تقسیم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا گورنر بلوچستان نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان اور بلوچستان کو قیمتی معدنی وسائل اور بہترین افرادی قوت سے نوازا ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ہم سب کو ساتھ لے جانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہو جائیں تاکہ قومی تعمیر و ترقی کی نئی منازل جلد طے کریںیہ حقیقت ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں بلوچستان کا کردار بہت اہم ہے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے بہت منافع بخش مواقع دستیاب ہیں اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری، چیرمین فاونڈر گروپ خالد اقبال ملک اور سابق صدر ظفر بختاوری کے علاوہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں گورنر نے ایوارڈز تقسيم کیے۔