ظلم و دبائو کے باوجود چیف جسٹس کی ثابت قدمی بے مثال ہے‘ جان اچکزئی

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خ ن)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے چیف جسٹس آف پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا اور منصب سنبھالنے پر نئے چیف جسٹس کو مبارکباد پیش کی ۔صوبائی نے کہا کہ بے پناہ دباؤ، بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈے اور ظلم و ستم کے باوجود چیف جسٹس کی ثابت قدمی اور عزم بے مثال ہے، جان اچکزئی نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے کردار کو سنبھالنے کے ساتھ ہم اپنی عدلیہ میں زیر التوا مقدمات کے لئے استحکام اور حل کے انتہائی ضروری احساس کی توقع کر سکتے ہیں ۔درایں اثناء جان اچکزئی نے متحدہ عرب امارات کے نائب سفیر راشد ال علی سے ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ نگران وزیر اور نائب سفیر کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال گیا جان اچکزئی نے یو اے ای کے نائب سفیر کو بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔