اسلام آباد (اے پی پی)ڈویژنل اور وزارت کی سطح پر پاکستان ریلوے کی کڑی نگرانی اور سخت اقدامات کی بدولت ٹرینوں کی مجموعی وقت کی پابندی کا تناسب چار ماہ میں 76 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد ہوگیا ہے۔وزارت ریلوے کے ایک عہدیدار نے اتوار کے روز اے پی پی کو بتایا کہ "ٹرینوں کی وقت کی پابندی اور محکمہ ریلوے کی طرف سے گزشتہ چار مہینوں میں کئے گئے ٹھوس اقدامات سے مسافروں کی تعداد میں 2؍ کروڑ سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جو محکمہ ریلوے کی کامیابی کا کافی ثبوت ہے۔عہدیدار نے کہا کہ ریلوے نے محکمے کے خسارے کو ختم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جن میں رابطہ متعارف کروانا بھی شامل ہے، جو صارفین کی سہولت کو بڑھانے کے لئے ایک اقدام ہے۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ’آر اے بی ٹی اے(رابطہ ) پلیٹ فارم صارفین کو سفر کی منصوبہ بندی کرنے، ٹرین کا اسٹیٹس چیک کرنے، نشستوں کا انتخاب اور خریداری کرنے، کار کرایہ، کھانے اور ریفریشمنٹ کا آرڈر دینے اور ہوٹل بک کرنے کی سہولت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرینوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ کے لئے موبائل ایپلی کیشن ʼپاک ریل لائیوʼ لانچ کی گئی ہے۔عہدیدار نے بتایا کہ کوئلے کی تیز رفتار نقل و حرکت / اتارنے کے لئے ہائی گنجائش / تیز رفتار ہوپر ٹرکوں کو موجودہ بیڑے میں شامل کیا گیا ہے اور نئے ہائی اسپیڈ رولنگ اسٹاک کوچز اور ویگنوں کی خریداری کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جاز کیش، یو بی ایل اومنی اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے آن لائن ای ٹکٹنگ متعارف کرائی گئی ہے تاکہ مسافروں کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کی جاسکے اور نان کور سرگرمی کی آؤٹ سورسنگ کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مسافروں کو راغب کیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ریلوے کی تنصیبات میں ریلوے رولنگ اسٹاک کو دیسی بنانے کے لئے عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...