سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں،جزیلہ اسلم پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں نئی تقرریاں کر دی گئی ہیں ، نوٹی فکیشن کے مطابق سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کو پہلی خاتون رجسٹرار سپریم کورٹ ،ڈاکٹر مشتاق احمد کو چیف جسٹس کا سیکرٹری جبکہ بلوچستان سے عبدالصادق کو چیف جسٹس کا چیف آف اسٹاف تعینات کردیاگیا۔