اسلام آباد(آئی این پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اور بھائی ہیں،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ان خیالات کا اظہار طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند کے نام اپنے جوابی خط میں کیا، نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہیں،انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہوں۔ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کےلیے ضروری ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں مل کر دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کےلیے کام کرنا چاہیے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکار نے خط درست ہونے کی تصدیق کی ہے،دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کو جوابی خط لکھا ہے،نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کیا ہے۔،ذرائع نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...