کِم جونگ اُن کا دورہ مکمل تحفے میں ڈرونز دئیے گئے

18 ستمبر ، 2023

ماسکو(جنگ نیوز)شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن اتوار کو اپنی بکتر بند ٹرین کے ذریعے روس سے روانہ ہوگئے ہیں۔ق شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اُن کے چھ روزہ دورے میں زیادہ تر توجہ عسکری امور پر مرکوز تھی۔خبر رساں ایجنسی طاس نے کہا ہے کہ پریموریا ریجن کے گورنر نے کِم جونگ اُن کو پانچ ڈرونز، ایک جاسوس ڈرون اور ایک بلٹ پروف جیکٹ کا تحفہ دیا ہے۔گزشتہ روز کِم جونگ انُ نے روسی وزیر دفاع سے دلادیووسک میں ملاقات کی جہاں انہوں نے ہائپر سونک میزائلوں سمیت جدید ہتھیاروں کا معائنہ کیا۔