اسلام آباد (آئی ا ین پی )وزیراعظم نے مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی ʼشرکتʼ کا نوٹس لے لیا اور ہدایت کی ہے کہ مقابلے کے معاملے پر یو اے ای حکومت سے رابطہ کیا جائے،نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مبینہ طور پر غیر مجاز مقابلہ حسن کے حوالے سے ایکشن لیا ہے جس نے آئندہ مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ایک مدمقابل کا انتخاب کیا ہے۔ وزیراعظم نے دفتر خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے پر یو اے ای حکومت سے رابطہ کرے۔ اس سے قبل وزیراعظم نے انٹیلی جنس بیورو کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس تنظیم کے بارے میں تحقیقات کرے جو مقابلہ حسن منعقد کرنے اور مس یونیورس مقابلے کے سلسلے میں پاکستان کا نام استعمال کرنے کی ذمہ دار ہے۔ اس کے بعد انٹیلی جنس بیورو نے اپنی رپورٹ وزیر اعظم کو سونپ دی ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر واضح کیا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور ریاست کی نمائندگی ریاستی اور سرکاری ادارے کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ ہماری حکومت نے کسی بھی غیر ریاستی اور غیر سرکاری شخص یا ادارے کو ایسی کسی سرگرمی کے لیے نامزد نہیں کیا ہے اور ایسا کوئی شخص/ ادارہ ریاست/ حکومت کی نمائندگی نہیں کر سکتا۔
اسلام آباد ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس قلت کا خدشہ پید اہوگیا۔حکومت نے گیس کی کمی پوری کرنے کی کوششیں شروع...
نیویارکاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے...
لاہور پاکستانی فین چاچا بشیر سے حیدرآباد دکن میں ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم لے لیا گیا۔چاچا بشیر پاکستان ٹیم...
کراچی چینی ہیکرز مائیکروسافٹ کے ای میل پلیٹ فارم میں نقب لگا کر امریکی محکمہ خارجہ کی ہزاروں ای میلز چرانے...
کراچیبھارتی ہیکرز کے گروپ نے ایک تنبیہ کے بعد کینیڈین افواج کی ویب سائٹ کو ہیک کرلیا اور سکھ رہنما ہردیپ سنگھ...
لاہور مسلم لیگ کے صدرا ور سابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن سے لاہور واپس پہنچ گئے ۔شہباز شریف کو سخت سکیورٹی...
نیو یارک سکھ برادری نے امریکہ میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے باہر بھارتی دہشتگردی کیخلاف مظاہرہ ہر...
میڈرڈاسپین میں چاقو بردار طالب علم نے اسکول میں حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 3 اساتذہ اور 2 طلبا شدید زخمی ہوگئے...