علی مردان ڈومکی کی چیف جسٹس فائز عیسیٰ کو مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (خ ن)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کے روز چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اور وفاقی وزراء کے ہمراہ پہنچے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بالمشافہ طور پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔