لاہور (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز کی زیر صدارت یوتھ کوآرڈینٹرز کا اہم مشاورتی اجلاس اتوار کے روز یہاں ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، جس میںلاہور سے خواتین اور مرد یوتھ کوآرڈینیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پرنوجوانوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے نعرے لگائے، یوتھ کوآرڈینٹرز نے مریم نواز اور حمزہ شہبازکے حق میں بھی نعرے لگائے۔مریم نواز نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جماعت ہے، فیصلہ سازی میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد مسلم لیگ (ن)کو یوتھ کی نمائندہ جماعت بنا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضامن ہے، ہمارے مستقبل کو سنوارنے میں محمد نوازشریف کے مخلصانہ جذبوں کو یاد رکھتے ہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ محمدنوازشریف کے یوتھ پروگرام نے زندگی میں آگے بڑھنے میں بہت معاونت کی، دانش اسکول سے تعلیمی وظائف اور روزگار کی فراہمی کے پروگرامز محمدنوازشریف اورمحمد شہبازشریف کی نوجوان دوستی کے سنگ میل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف کے دور میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں پانچ گنا اضافہ ہوا۔حمزہ شہباز نے کہا کہ محمدنوازشریف نے روزگار ہی نہیں وسائل فراہم کرکے نوجوانون کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا، صرف لڑکوں کو ہی نہیں بلکہ لڑکیوں کو بھی تعلیم، صحت اور روزگار میں 50 فیصد مساوی مواقع دیئے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ سکیم نے نوجوانوں کیلئے علم اور روزگار کے دروازے کھولے،محمد نوازشریف پاکستان اور نوجوانوں کی ترقی کا دروازہ ہے، 21؍ اکتوبر کو نوجوانوں کے قائد محمد نواز شریف کا بھرپور استقبال کریں گے۔
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت وکیل کی جانب سے آہستہ بولنے ،معمولی سے سوال...
کراچی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا اور 290 روپے 70 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کو چار سال سے زائد عرصہ قبل معلومات کی فراہمی کیلئے بھیجی گئی ایک درخواست...
کراچی ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اشارہ دے دیا، ایک انٹرویو میں شاہد خاقان...
گجراتمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے...
لندن مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم...
اسلام آباد برطانیہ‘ یورپی یونین سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں 31دسمبر تک شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو...