راولپنڈی (ایجنسیاں/جنگ نیوز)پنجاب پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو راولپنڈی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے‘شیخ رشید کے بھتیجے شیخ شاکر اور ملازم عمران کو بھی حراست میں لیاگیاہے ‘تحریک انصاف نے شیخ رشید کی گرفتاری کو سیاسی انتقام اور فاشزم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نگران حکومت ہونے کے باوجود انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ادھرآئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات پر سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کو گرفتار کر لیا ہے‘انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ شیخ رشید نو مئی کو جلاؤ گھیراؤ سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان نے بتایاہےکہ شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع ان کے گھر سے سول کپڑوں میں ملبوس لوگ گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مطابق شیخ رشید کو مغرب کی نماز کے بعد پنجاب پولیس کی بھاری نفری اور سول کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔ایک ویڈیوپیغام میں ان کا کہناتھاکہ شیخ رشید نے پہلے دن سے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، میں بھی نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔میں اداروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہمیں بتایا جائے شیخ رشید اور میرے بڑے بھائی اس وقت کہاں پر ہیں۔ وہ کسی تھانے میں کسی مقدمے میں نامزد نہیں ہیں۔ہم قانونی جنگ لڑیں گے ۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...