اسلام آباد(محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) ایوان صدر میں اتوار کو ملک کے نئے چیف جسٹس جناب قاضی فائز عیسی حلف برداری کی تقریب کے بعد دربار ہال کی ضیافت گاہ میں میزبان صدر مملکت عارف علوی نے جذبات سے مغلوب ہو کر اس وقت خاموشی سے اپنا سر جھکالیا جب ایک اخبار نویس نے ان سے دریافت کیا کہ ایک لائق عزت جج سے چیف جسٹس کاحلف لیتے ہوئے انہیں کیسے لگا جس کے خلاف انہوں نے چار سال قبل ریفرنس ارسال کیاتھا تاکہ انہیں عدالتی منصب سے ہٹایا جاسکے۔ سوال سنتے ہی صدر کے چہرے کی روایتی مسکراہٹ کافور ہوگئی انہوں نےخود پر سنجیدگی طاری کرتےہوئے سرجھکالیا اس موقع پر موجود اعلی عہدوں پر متمکن شخصیات نے بھی اس منظر کو دیکھا ۔بعدازاں دربار ہال سے رخصت ہوتے ہوئے ایک اخبار نویس نے صدر علوی سے پوچھا کہ عام انتخابات کب ہورہے ہیں تو وہ رک گئے اور سوال کرنے والے صحافی سے دریافت کیا کہ یہ تو آپ بتائیں۔ ایک دوسرے صحافی نے صدر علوی سے سوال داغ دیا کہ آپ کب اٹک جارہے ہیں اس پر انہوں نے قدرے تعجب سے بے ساختہ کہا کہ ’’کیا‘‘؟ صحافی نے ضمناً کہا کہ اپنے لیڈر کو ملنے کے لئے اٹک جیل کب جارہے ہیں اس کا جواب دیئے بغیر وہ تیز قدموں سے بورڈ روم کی طرف بڑھ گئے جہاں ان سے ملاقات کے لئے چند مہمان منتظر تھے۔ حلف وفاداری کی تقریب میں نگران وزراء احمد عرفان اسلم، محمد علی سرفراز بگٹی، مرتضی سولنگی، لیفٹیننٹ جنرل انوار حیدر، عمر سیف، ڈاکٹر ندیم جان، خلیل جارج، جواد سہراب ملک اور جمال شاہ نمایاں تھے بعض وزراء غائب تھے۔ عدالت عظمی کے جج صاحبان کی اکثریت نے اس میں شرکت کی۔
اسلام آباد چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوران سماعت وکیل کی جانب سے آہستہ بولنے ،معمولی سے سوال...
کراچی انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہو کر 6 ہفتے کی کم ترین سطح پر آگیا اور 290 روپے 70 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن...
اسلام آبادالیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا...
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان کو چار سال سے زائد عرصہ قبل معلومات کی فراہمی کیلئے بھیجی گئی ایک درخواست...
کراچی ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اشارہ دے دیا، ایک انٹرویو میں شاہد خاقان...
گجراتمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملکی مفاد کیلئے تمام سیاستدان اختلاف بھلا کر اکٹھے...
لندن مسلم لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز ایک اور سرجری کیلئے سوئٹزر لینڈ جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم...
اسلام آباد برطانیہ‘ یورپی یونین سے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں 31دسمبر تک شروع کرنے کی منصوبہ بندی کو...