راولپنڈی (اے پی پی) سوات میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں سابقہ تحریک طالبان سوات کا خواتین کو کوڑے مارنے والے گروپ کا کمانڈر ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے فضاگٹ، سوات میں کامیاب انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہو گیا۔ ہلاک دہشتگرد کمانڈر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔ہلاک دہشتگرد نیک محمد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا ۔دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا،سوات میں آپریشن راہ راست کے بعد دہشتگرد کمانڈر نیک محمد اپنے خاندان کے ساتھ افغانستان فرار ہو گیا تھا تاہم رواں سال کے اوائل میں دہشتگرد کمانڈر ٹی ٹی پی تشکیل کے ساتھ چھپ کر واپس سوات پہنچا اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ شروع کر دی،اسکے ساتھ ساتھ دہشتگرد کمانڈر نیک محمد نے ٹی ٹی پی کے لیے بھتہ بھی وصول کرنا شروع کر دیا۔جون 2023 میں دہشتگرد کمانڈر نے اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ مینگورہ سبزی منڈی کے قریب دو پولیس کانسٹیبلز کو بے دردی سے نشانہ بنایاجبکہ سوات میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لئے دہشت گرد کمانڈر نے خودکش حملہ اور آئی ای ڈی کے ذریعے ڈی پی او سوات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بھی بنایا۔پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے وادی سوات میں دہشتگردی میں ملوث کسی بھی فرد یا تنظیم کا قلع قمع کرنے کے لئے متحرک ہیں۔
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آبادوفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور قانون سازی کے عمل میں درپیش...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہناہےکہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیارکرلی گئی ہے ‘رپورٹ...
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ آج...