اسلام آباد(آئی این پی)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے افغانستان سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، ہم پڑوسی اور بھائی ہیں،نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ان خیالات کا اظہار طالبان وزیراعظم ملا حسن اخوند کے نام اپنے جوابی خط میں کیا، نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان تعلقات کی جڑیں باہمی مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑی ہیں، انہوں نے کہا کہ دو طرفہ سیاسی، سلامتی اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہوں۔ علاقائی تجارت اور روابط میں اضافہ پاک افغان عوام کی خوشحالی کےلیے ضروری ہے،انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ہمیں مل کر دونوں ممالک کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کام کرنا چاہیے،افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلی اہلکار نے خط درست ہونے کی تصدیق کی ہے،دوسری جانب سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے افغانستان کے عبوری وزیراعظم کو جوابی خط لکھا ہے،نگراں وزیراعظم نے ملا محمد حسن اخوند کے تہنیتی خط پر شکریہ ادا کیا ہے۔،ذرائع نے بتایا کہ افغان عبوری وزیراعظم نے انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا۔
اسلام آباد وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کا حکم نامہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔وزارت قانون نے نیب ترامیم...
اسلام آباد عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کردیا ہے ۔ گزشتہ روز...
اسلام آبادڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ،عمران خان اور بشری بی بی...
ملتان چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی جو گزشتہ روز اپنا دورہ مختصر کرکے واپس چلے گئے تھے گزشتہ شب...
کراچی سابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے،چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز...
اسلام آباد :ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری سے حاصل منافع کی...
اسلام آباد مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی اور انکی سپاہ نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے اس بات کا...
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کی جج عبہر گل خان نے اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف...