5 جواریوں کی گرفتاری، جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج

18 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5جواریوں سمیت ہوائی فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق  پولیس تھانہ چہلیک نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے جعلی چیک دینے کے الزام میں ایک شخص پر مقدمہ درج کرلیا ،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے کارروائی کرتے ہوئے 05 جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی اور مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ سٹی جلالپور پیر والا نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کو گرفتار کرکے غیر قانونی ریپیٹر 12بور،دو میگزین اور 11زندہ روند برآمد کرلیے،پولیس تھانہ کوتوالی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی نشاندہی پر ناجائز منافع خوری کرنے والے ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس کے مطابق بشیر نامی شخص نے اپنی مٹن کی دکان میں ریٹ لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی تھی اور گوشت اضافی نرخوں پر فروخت کررہا تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔