مختلف علاقوں میں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کارروائیاں، بھاری جرمانے عائد

18 ستمبر ، 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) غیر معیاری خوراک کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، بھاری جرمانے،24لٹر ایکسپائرڈ ٹی وائٹنر، 12لٹر ایکسپائرڈ کولڈ ڈرنکس، 10کلو غیر معیاری اجزاء، 6 لٹر رینسڈ آئل تلف کردیاگیا، تفصیلات کے مطابق ملتان میں آرٹس کونسل کے قریب ہوٹل کو فوڈ سٹوریج کیلئے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے، بدبودار فریزر ہونے پر 25 ہزار، رام کلی موڑ بہاولپور بائی پاس پر ریسٹورنٹ کو کھانوں میں چائنہ نمک استعمال کرنے پر 10 ہزار، قصوری چوک پر سویٹس اینڈ بیکرز کو بیکری آئٹمز میں چائنہ نمک کی ملاوٹ کرنے پر 12ہزار، قاسم پور کینال بہاولپور روڈ پر مربہ جات یونٹ کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، ایکسپائرڈ فلیورز کی موجودگی پر 25ہزار جبکہ فلیورز کے اوپر لیبلنگ نہ ہونے، زمین پر سٹوریج اور حشرات کی بھرمار ہونے پر فلیورز ہونٹ کو 15ہزار روپے ،بستی حسین آباد سردار پور روڈ جبکہ مسلم ٹاؤن میاں چنوں میں 2بیکریوں کو صفائی کی ناقص صورتحال، مکھیوں کی بھرمار اور آٹے کی زمین پر سٹوریج ہونے پر مجموعی طور پر 25ہزار، 59پل میاں چنوں میں کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیائے خورونوش فروخت کرنے پر 12ہزار اور 64 کے بی باؤ والا لڈن روڈ جبکہ دین واہ پل پراچہ فارم روڈ پر 2کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز بیچنے پر 17 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔