قوم آج چیئرمینPTIکے کئے گئے اقدامات کی سزا بھگت رہی ہے،فضل الرحمٰن

18 ستمبر ، 2023

پشاور(نمائندہ جنگ ) جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قوم آج چیئرمین PTI کے کئے گئے اقدامات کی سزا بھگت رہی ہے،عمران خان نے ملک کو کنگال کر کے بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت پاکستان کو معاشی اور اقتصادی بدحالی کی طرف دھکیلا، پاکستان اور افغانستان مشترکہ کمیشن تشکیل دیکر مسائل کے حل کی طرف بڑھ سکتے ہیں، جے یو آئی اس میں بنیادی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں جے یو آئی خیبرپختونخوا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال باجوڑ سانحہ، مولانا حمد اللہ اور جمعیت کے دیگر رہنماؤں پر حملے سوالیہ نشان ہیں۔