پنجاب کو ڈسٹ فری بنانے کا فیصلہ،محسن نقوی چین پہنچ گئے،بیجنگ میں شانداراستقبال

18 ستمبر ، 2023

لاہور (نمائندہ خصوصی) پنجاب کوڈسٹ فری بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اہم دورے پر چین پہنچ گئے۔بیجنگ ائیرپورٹ پرچین کے اعلی حکام اورپاکستانی سفارتخانے کے افسروں نے وزیراعلیٰ کا شاندار خیر مقدم کیا۔صوبائی وزراء ایس ایم تنویر،عامرمیر، اظفر علی ناصر،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،سیکرٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی ہمراہ تھے، لاہورائیر پورٹ سے قائمقام چینی قونصل جنرل چاؤ کی نے الوداع کیا۔ وزیراعلیٰ نے قونصل جنرل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا چین کے اشتراک سے زراعت اور دیگر شعبوں میں پنجاب میں پائیدار تبدیلیاں لا کر جدت کی راہ پر استوار کریں گے پاکستانی سفیر معین الحق کی جانب سے سفارتخانہ پہنچنے پرحکومت پنجاب کے سرکاری وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبالی عشائیہ دیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہ چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے خصوصی مراعات دی جائیں گی۔محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے میں چین میں بزنس کمیونٹی۔ سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلی حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے زراعت ۔ آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے چینی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا۔ چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ، ہماری کوشش ہے کہ اس دورہ کے فوری نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں، چین روانگی سے قبل وزیراعلیٰ کی زیر صدار ت سموگ کے تدارک کے لئے خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں اہم شاہراہوں کوڈسٹ فری کرنے کا فیصلہ ہوا ، سڑکوں کو واش کیا جائے گا ایل ڈبلیو ایم سی کو لاہور کی سڑکیں ڈسٹ فری کرنے کا ٹاسک دیاگیا ،تمام ڈپٹی کمشنرز کو غیر معیاری فیول بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ بار باراینٹی سموگ پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والی فیکٹریوں کو 2ماہ کے لئے سیل کیا جائے گا چاول اور دیگر فصلوں کی باقیات کو جلانے سے روکنے کے لئے کاشتکاروں سے پیشگی بیان حلفی لیا جائے گا انڈسٹریز کو ماحول دوست بنانے کے لئے ورلڈ بنک کے اشتراک سے مالی معاونت فراہم کی جائے گی وزیراعلی نے سموگ پری وینشن اینڈ کنٹرول رولز 2023 پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے صوبہ بھر میں سموگ کو کم از کم سطح پر لانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے جامع پلان طلب کرلیا وزیر اعلیٰ نے VICS اور دیگر متعلقہ ادارے ٹرانسپورٹ فٹ سرٹیفیکٹ کا اجراء یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں ماحولیاتی ماہرین نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں موٹر سائیکل رکشہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ہے اس پر پابندی لگانا ضروری ہو چکا ہےپروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید احمد ، پروفیسر ڈاکٹر فائزہ شریف ،زارا سلمان،ڈاکٹر شاہانہ خورشید ،ڈاکٹر واجد اعجاز،شعیب شفیق،ڈاکٹر شاہد عباس نے کہا موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے63فیصد سموگ کی وجہ ہیں،سموگ کے خاتمے کے لئے لانگ ٹرم پالیسی بنائی جائے،بھٹوں کو ایگری کلچر ویسٹ پر منتقل کیا جائے ، صنعتی فضلے کو تلف کرنے کے لئے انڈسٹریز کو مراعات دی جائیں، سموگ کو پبلک ہیلتھ کرائسز قرار دیا جائے موٹر سائیکل رکشے کی بجائے الیکٹرک تھری ویلر کو فروغ دیا جائے ،ہیلتھ ایڈوائزری سسٹم کو فروغ دیا جائے بریفنگ لاہور میں موٹر سائیکل اور چنگ چی رکشے63فیصد سموگ کی وجہ ہیں ،دوسری ٹرانسپورٹ کی وجہ سے 11فیصد سموگ ہوتی ہے۔ لاہور میں موٹر سائیکل اور رکشے کی فروخت میں 460فیصد اضافہ ہوا۔ فصلوں کی باقیات،جلانے کے واقعات بڑھ رہے ہیں