چیف جسٹس قاضی فائز آئین کی بالادستی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے،وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے خاندان کا شمار تحریک پاکستان کے اکابرین میں ہوتا ہے۔چیف جسٹس کے والد گرامی نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔ ایک بیان میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہاکہ امید ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ملک میں قانون کی عملداری اور آئین کی بالا دستی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،اللہ پاک چیف جسٹس آف پاکستان کو کامیابی عطا فرمائے۔