وزارت سائنس کی ماتحت اداروں سے متاثرہ ملازمین بارے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ڈیڑھ درجن ماتحت محکموں سے متاثرہ ملازمین سے متعلق کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری مراسلہ میں متاثرہ ملازمین کیلئے ایم این اے قادر خان مندوخیل کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی کی سفارشات اور ہدایات کی روشنی میں پاکستان سائنس فائونڈیشن ، پی سی ایس ٹی سمیت تمام ذیلی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان اداروں میں کام کرنیوالے کنٹریکٹ ، ڈیلی ویجز اور پراجیکٹ ملازمین کی تفصیلات فوری فراہم کی جائیں۔