کراچی (ٹی وی رپورٹ ) سینئر صحافیوں کا جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرینا عیسیٰ چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہیں نہیں تھی بلکہ وہ تاریخ رقم کررہی تھیں،حلف برداری کی تقریب کے بعد دیر تک ڈی جی آئی اور آرمی چیف کی موجودگی خوشگوار حیرت کا باعث بنی،چیف جسٹس نے پاکستانی خواتین کو پیغام دیا ہے کہ اگر اپنے حق کیلئے شریک حیات کا ساتھ دیتی ہیں تو پھر کامیابی آپکا مقدر ہوگی، قاضی فائز عیسیٰ کا چیف جسٹس بننا واقعتا ایک معجزہ ہے، ان پر یہ ذمہ داری ہے کہ آیا وہ بطور چیف جسٹس جوڈیشری کا احتساب کرتے ہیں یا نہیں، دیکھنا ہوگا کہ وہ برادر ججز جو ان کے مخالف رہے ان کے ساتھ ان کا کیا رویہ رہتا ہے، میزبان سلیم صافی نے اپنے پروگرام جرگہ کیلئے سینئر صحافیوں قیوم صدیقی، حسنات ملک، جہانزیب عباسی، حسن ایوب اور مطیع اللہ جان پر مشتمل ایک پانچ رکنی بنچ تشکیل دیا ہوا تھا، جن سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ آج چشم فلک نے یہ نظارہ دیکھ لیا کہ وہ عارف علوی جنہوں نے عمران خان او ران کے سرپرستوں کی ایماء پر انہیں ہٹانے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھیجا تھا آج انہوں نے ان سے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف لیا۔ عام تاثر یہ ہے کہ اگر بندیال صاحب ایک انتہا تھے تو جسٹس فائز عیسیٰ دوسری انتہا پر نظر ۜآتے ہیں۔ اب لگتا یہی ہے کہ سپریم کورٹ میں سنیارٹی کے اصول چلیں گے اور زیادہ تر فیصلے شخصی کی بجائے اجتماعی طور پر ہوں گے، مخصوص بنچ نہیں ہوں گے۔ عبدالقیوم صدیقی نے کہا قاضی فائز عیسیٰ پر ان کے برادر ججز، اسٹیبلشمنٹ، اس وقت کی حکومت سب ہی حملہ آور تھے اور میڈیا بھی اس کا ایک حصہ تھا کیونکہ اس وقت قاضی فائز عیسیٰ کا نام اسکرین پر چلنا شجر ممنوع تھا ۔ حلف برداری سے پہلے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت کے گارڈز کو اشارہ کیا جس پر وہ گارڈز جاکر اہلیہ چیف جسٹس کو لے کر آئے اور وہ چیف جسٹس کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئیں۔ تقریب کے بعد بھی کافی دیر تک وہاں پر ڈی جی آئی اور آرمی چیف موجود تھے۔ اور یہ چیزیں میرے لئے کافی خوشگوار حیرت کا باعث بنیں ۔ عبدالقیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ Valid law ڈیکلیئر ہوتا ہے تو پھر اس کے بعد 184(3) میں جسٹس بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر نے مل کر جو فیصلے کئے ہیں ان کی وہی حیثیت ہوگی جیسے ہم پانچ مل کر کوئی ایک فیصلہ کرلیں۔ عبدالقیوم صدیقی نے ایک اور قصہ سناتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی گاڑیاں پانچ سال بعد تبدیل ہوتی ہیں لیکن قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے تو نئی گاڑی کی ضرورت نہیں۔ جس پر راوی کا کہنا ہے کہ عمر عطا بندیال اپ سیٹ ہوگئے اور آکر قاضی فائز عیسیٰ سے کہا آپ خود تو کچھ کرتے نہیں ہیں اور دوسروں کو مسائل میں ڈال دیتے ہیں۔ صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کٹہرے میں بھی دونوں اکٹھے کھڑے تھے تو پھر جب وہ چیف جسٹس کا حلف اٹھارہے ہیں تو وہاں بھی ان کا ان کے ساتھ کھڑا ہونا بنتا ہے ۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ چیف جسٹس نے پاکستان کی 50 فیصد سے زائد خواتین کو ایک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ اپنے حق کے لئے ڈٹ جاتی ہیں اپنے شریک حیات کا ساتھ دیتی ہیں تو پھر کامیابی آپ کا مقدر ہوگی ، سرینا عیسیٰ اس تصویر میں تاریخ رقم کررہی تھیں اور خواتین کی نمائندگی کررہی تھیں ۔یہ تو سبق تھا ان کے لئے بھی جنہوں نے ان دونوں کے خلاف سازشیں کیں اور میرے خیال میں اس سے بہترین جواب نہیں ہوسکتا تھا ان سازشوں کا، ایک نئی روایت یہ قائم کی گئی کہ ایک جملہ جو اردو میں پڑھا جاتا تھا وہی جملہ پھر انگریزی میں بھی پڑھا جاتا تھا ۔ مطیع اللہ جان نے کہا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بھی کوئی فرشتہ نہیں ہیں یہ حقیقت ہے کہ انہوں نے تمام مراعات کو رد کیا ہے چاہے پلاٹ کا معاملہ ہو لیکن جب وکلاء کی رہائشی کالونی کا کیس جب ان کے سامنے آیا تھا تو تمام باقی ججوں کی طرح انہوں نے بھی اس کی حمایت کی تھی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واحد جج ہیں جنہوں نے اپنے اثاثے ویب سائٹ پر ڈالے ہوئے ہیں جبکہ ججز نے شہریوں کو معلومات دینے کے حوالے سے انکار کیا ہوا ہے ۔حسنات ملک کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے سامنے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ جن میں اسٹیبلشمنٹ کے مفادات ہیں ان کیسز کا وہ کیا کرتے ہیں، الیکشن کا معاملہ، آرمی کورٹ میں سویلین ٹرائل، پی ٹی آئی خواتین کی ضمانتوں کا نہ ہونا یہ وہ چیزیں ہیں جو ان کے لئے بھی چیلنجز ہیں ، ان کے پاس ہیں بھی صرف 13ماہ۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ ایک ہفتے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ایک جج کا معاملہ رکھا جائے ،لگتا یہ ہے کہ مظاہر نقوی کے لئے کافی مشکلات ہیں۔ حسنات ملک کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی کام کیا ہے ان کو اندازہ ہے کہ کس طرح چیزوں کو ٹھیک کرنا ہے ۔
لاہور لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے...
اسلام آباد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ہفتے کو عدالت میں ایک...
میر علیشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اٹک جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی و ملزم عمران خان کی ضمانت...
کراچینگراں وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کو خوشخبری...
نیویارک امریکہ کے ایک نامور اخبار نے بھی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی اخبار نے انکشاف...
کراچی حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے...
اسلام آباد مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلزپارٹی اور...