کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار اور صحافی حامد میر جیو کے نمائندہ خصوصی عبدالقیوم صدیقی نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے مل کراپنے خلاف سازش کا تن تنہا مقابلہ کیا اپنا دفاع کیا، حامد میر کا کہنا تھا آج سے4 یا 5سال پہلے پاکستان کے جو طاقتور ترین لوگ تھے صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف، ڈی جی آئی ایس آئی اور اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان ان سب نے مل کر ان کے خلاف ایک سازش کی، ان کے خلاف ایک جھوٹا ریفرنس دائر کیا صورتحال یہ تھی کہ ایسا لگ رہا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ تنہا ہیں اور ان کو فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ لکھنے پر عبرت کی مثال بنادیا جائے گا لیکن قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے مل کر تن تنہا مقابلہ کیا اپنا دفاع کیا انہوں نے اس وقت کے چیف جسٹس کے 10 رکنی بنچ کے سامنے بھی خود اپنا دفاع کیا ، اس وقت تمام ججز جو قانون کے علمبردار ہیں خاموش رہے تھے ، قاضی فائز عیسیٰ اندھیرے میں امید کی ایک کرن ہیں ، لاپتہ افراد کا معاملہ بھی چیف جسٹس کیلئے ایک چیلنج ہوگا جس میں دو صحافی بھی شامل ہیں، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی بہت اہم ہے، سپریم کورٹ کی سیاست میں مداخلت اب بند ہونی چاہئے۔ ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھی مداخلت بند کرنا چاہئے۔ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس اس لئے دائر کیا گیا تھا کہ انھوں نے فیض آباد دھرنا کے فیصلے میں کہا تھا کہ کچھ حاضر سروس فوجی افسران نے سیاست میں مداخلت کرکے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے تو اس کارروائی کو روکنے کیلئے ان کے خلاف ریفرنس دائرکیا گیا تھا ، عبدالقیوم صدیقی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق تو سب سے پہلے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جو درخواستیں آئی ہیں یہ قابل سماعت ہیں بھی یا نہیں ، آج (پیر) کی جو پروسیڈنگ ہے اسکے فیو چر آپٹکس بہت اہمیت کے حامل ہیں۔
لاہور لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے...
اسلام آباد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ہفتے کو عدالت میں ایک...
میر علیشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اٹک جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی و ملزم عمران خان کی ضمانت...
کراچینگراں وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کو خوشخبری...
نیویارک امریکہ کے ایک نامور اخبار نے بھی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی اخبار نے انکشاف...
کراچی حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے...
اسلام آباد مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلزپارٹی اور...