اسلا م آباد ٹریل فائیوپر مشکوک بیگ سے 3ہینڈ گرنیڈ،پستول اور گولیاں بر آمد

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد(جنگ نیوز)اسلام آباد ٹریل 5 پر مشکوک بیگ سے تین ہینڈ گرینیڈ، پستولاور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ مشکوک بیگ کی موجودگی پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دوڑیں لگ گئیں جبکہبم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق مشکوک بیگ سے 3 ہینڈ گرینیڈ بم، پستول، گولیاں اور ایک تحریر برآمد ہوئی، بم ڈسپوزل عملے نے تینوں ہینڈ گرینیڈ بم ناکارہ کردیے جبکہملنے والے تمام مواد کو تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ اطراف میں اہم سرکاری عمارتوں اور پورے علاقے کوبم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے کلئیرنس جاری کیا گیا۔