اسلام آباد / پشاور(نیوز ایجنسی)سوات میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خواتین کو کوڑے مارنے والا سابقہ تحریک طالبان سوات گروپ کا دہشتگرد کمانڈر ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر 2023 کو خفیہ اطلاعات پر پاک فوج اور سی ٹی ڈی نے سوات کے علاقے فضاگٹ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سابقہ تحریک طالبان سوات کا کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر ہلاک ہوگیا۔ہلاک دہشتگرد کمانڈر نیک محمد عرف نیکو عرف عمر سابقہ تحریک طالبان سوات کے سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا جبکہ ہلاک دہشتگرد سوات میں عسکریت پسندی کے ابتدائی دنوں میں تحریک طالبان سوات کی کوڑے مارنے والی ٹیم کا رہنما تھا۔دہشتگرد کمانڈر عسکریت پسندی کے عروج کے دور میں سوات میں سیکیورٹی فورسز کے خلاف درجنوں دہشتگردانہ سرگرمیوں میں بھی ملوث تھا۔
لاہور لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے...
اسلام آباد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ہفتے کو عدالت میں ایک...
میر علیشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اٹک جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی و ملزم عمران خان کی ضمانت...
کراچینگراں وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کو خوشخبری...
نیویارک امریکہ کے ایک نامور اخبار نے بھی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی اخبار نے انکشاف...
کراچی حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے...
اسلام آباد مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلزپارٹی اور...