صد مملکت کانئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ

18 ستمبر ، 2023

اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صد مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نےنئے چیف جسٹس سے ملاقات کی ۔ دونوں نے قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد باد دی ۔ چیف جسٹس نے خوشگوار موڈ میں ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور مبارک باد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر عارف علوی نے بھی قاضی فائز عیسیٰ کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔