کراچی(ٹی وی رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی صرف انتخابات کی بنیاد پر ٹمپریچر بڑھا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا، لیول پلیئنگ فیلڈ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے چاہتے ہیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ طلال چوہدری نے راجہ ریاض کی ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ راجا ریاض نے تو اپنے بیانات کی خود نفی کرکے نواز شریف کی لیڈر شپ کو قبول کیا ہے ، ایسا نہیں ہے کہ اگر وہ آگئے ہیں تو کسی وفادار کی جگہ لیں گے یہاں پر جو وفادار ہیں پارٹی کے ساتھ ہیں پارٹی سب سے پہلے ان کا خیال کرتی ہے، طلال چوہدری کا کہنا تھا ایشو غریب کی روٹی، پاکستان کی معیشت ہے جس پر بحث ہونا چاہئے ۔ آپ نواز شریف کے تین ادوار اور شہباز شریف کا یہ ڈیڑھ سال بھی ہمارے کھاتے میں ڈال دیں لیکن یہ بھی دیکھیں کہ نواز شریف جب بھی حکومت میں آئے ہیں عوام کے مسائل حل ہوئے ہیں ، حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا س وقت جو ایشوز ہیں ،سب کو مل بیٹھ کر بات کرنا چاہئے ، ہم نے تو الیکشن کمیشن سے الیکشن کی تاریخ مانگی ہے ، ہم نے کبھی کسی کو گالی نہیں دی۔ حنیف عباسی نے بھٹو کے حوالے سے جو زبان استعمال کی اگر اس کا جواب پیپلز پارٹی دے تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ ہم ماحول گرما رہے ہیں ، شہزاد اقبال نے کہا نئے چیف جسٹس نے حلف اٹھالیا ہے، اب دیکھنا ہوگا کہ اس تبدیلی کے بعد آیا ملک آئین کے راستے پر چلے گا یا جوڈیشل ایکٹیوزم کے نئے دور میں داخل ہوگا۔ شہزاد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں جو مناظر اور آپٹکس دیکھے گئے ان کو بہت معنی خیز سمجھا جارہا ہے ، حلف برداری کے وقت چیف جسٹس کی اہلیہ سرینا عیسیٰ انکے شانہ بشانہ کھڑی تھیں جنہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر صدارتی ریفرنس میں سخت عدالتی اسکروٹنی اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کیا ، دیکھنا یہ ہوگا کہ یہ فل کورٹس پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتا ہے ۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ن لیگ اگلے الیکشن میں اپنے کس پرانے اور وفادار ساتھی کو ہٹا کر ایسے شخص کو ٹکٹ دیتی ہے جن کا ماضی ایک کے بعد دوسری ، دوسری کے بعد تیسری جماعت کے حوالے سے مشہور ہے ۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن آنے والے ہیں کیا اس وجہ سے یہ لفظی جنگ شروع ہوگئی ہے ، سیاسی بیان بازی ہے یا اس کے پیچھے وجہ کوئی اور ہے ۔
لاہور لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے...
اسلام آباد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے ۔ہفتے کو عدالت میں ایک...
میر علیشمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میںسکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں اٹک جیل میں بند چیئرمین پی ٹی آئی و ملزم عمران خان کی ضمانت...
کراچینگراں وزیر صنعت وتجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو پٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کو خوشخبری...
نیویارک امریکہ کے ایک نامور اخبار نے بھی کینیڈا میں بھارتی دہشتگردی کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی اخبار نے انکشاف...
کراچی حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے...
اسلام آباد مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اورجے یو آئی کے سربراہ مولانافضل الرحمٰن پیپلزپارٹی اور...