ود مدنی، سوڈان (اے ایف پی، جنگ نیوز) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں پیرا ملٹری فورسز نے مسلسل دوسرے روز فوج کے ہیڈ کوارٹرز پر حملہ کردیا، عینی شاہدین کے مطابق سوڈانی دارالحکومت میں جگہ جگہ آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں، متحارب فورسز کے درمیان جاری لڑائی چھٹے ماہ میں داخل ہوگئی ہے۔ خرطوم سے عینی شاہدین نے بتایا کہ اب فوج کے ہیڈ کوارٹر کے ارد گرد مختلف قسم کے ہتھیاروں کے ساتھ جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ گزشتہ روز فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائیوں میں شدت آگئی تھی جس کے نتیجے میں وسطی خرطوم میں کئی اہم عمارتوں کو آگ لگ گئی۔ تصدیق شدہ سوشل میڈیا پوسٹس پر صارفین نے خرطوم کے مشہور اسکائی لائن ٹاور کو تہہ و بالا کرنے والی آگ کی فوٹیج شیئر کیں، جس میں گریٹر نیل پیٹرولیم آئل کمپنی ٹاور بھی شامل ہے۔ صارفین نے خرطوم میں تباہی پر افسوس کا اظہار کیا جہاں عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے گئے اور ان کی دیواریں متاثر ہوئیں۔ آرمی چیف عبدالفتاح البرہان اور ان کے سابق نائب آر ایس ای کمانڈر محمد حمدان ڈگلو کے درمیان 15 اپریل کو شروع ہونے والے تصادم میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 7 ہزار 500 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
کراچیپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا کی عوام سمیت پوری قوم کو پختون ثقافت...
ریاض سعودی عرب کے93 ویں قومی دن کے موقع پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے...
لاہور پاکستان تحریک انصاف کےسیکرٹری جنرل وسطی پنجاب حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر...
سرگودھاسرگودھا میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک شخص جاں بحق،خواتین ، بچوں سمیت 32کی حالت غیر ہوگئی ، ریسکیو...
لاہور لیسکونے نادہندہ سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی کی مہم تیز کردی ہے۔ بجلی بل نادہندگان خواہ وہ...
لاہور بجلی چوروں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا معاملہ، بجلی چوری کروانے والے لیسکو ملازمین بھی پولیس کے راڈار...
اسلام آبادتمباکو کے کاشتکاروں نے سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے تمباکو کی قیمت خرید میں اضافہ کے بعد معاوضہ کی عدم...
ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل خان میں محلہ شپ شاہ ڈیرہ سٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو وکلا زخمی ہوگئے،...