لندن (اے ایف پی) آرٹیفشل انٹیلی جنس فیشن کی دنیا کو تبدیل کر رہا ہے تاہم فیشن ڈیزائن کے ایک اہم پروجیکٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی یہ ٹیکنالوجی کبھی بھی ڈیزائنرز کی "اصل تخلیقی صلاحیتوں" کا متبادل نہیں ہو گی۔ فیشن کے موجد کار کیلون وونگ نے کہا ہے ہمیں تخلیقی صلاحیتوں کی قدر کرنی چاہیے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس نظام ڈیزائنرز کو تجاویز دے گا ، رائل کالج آف آرٹ کے وائس چانسلر نرین بارفیلڈ نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری پر آرٹیفشل انٹیلی جنس کے اثرات انقلابی ہوں گے۔ فیشن کے موجد کار کیلون وونگ نے فیشن کے لئے انٹرایکٹو ڈیزائن اسسٹنٹ (AiDA) تیار کیا ہے جو دنیا کا پہلا آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم ہے جو ڈیزائنر کی زیر قیادت چلتا ہے ۔ یہ تصاویر کی شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتا ہے تاکہ کیٹ واک سے لئے گئے پہلے خاکے سے ڈیزائن حاصل کرنے میں وقت کو بچایا جاسکے ۔ وونگ نے اے ایف پی کو بتایا، "ڈیزائنرز کے پاس اپنے فیبرک پرنٹس، پیٹرن، رنگ ٹونز، ابتدائی خاکے ہوتے ہیں اور وہ تصاویر اپ لوڈ کرتے ہیں،" ۔ تب ہمارا آرٹیفشل انٹیلی جنس نظام ان ڈیزائن عناصر کو پہچان سکتا ہے اور ڈیزائنرز کے لئے اپنے اصل ڈیزائن کو بہتر اور تبدیل کرنے کے لئے مزید تجاویز لے کر آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام ڈیزائن کے تمام عناصر کو پہچان سکے گا اور اس کے بعد ڈیزائنر کو اپنے ڈیزائن میں مزید نکھار پیدا کرنے کیلئے مزید تجاویز پیش کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اے آئی ڈی اے کی مخصوص طاقت یہی ہے کہ وہ فیشن ڈیزائنر کو غور وخوص کرنے کیلئے ہر طرح کے ممکن مجموعے دے دیتا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈیزائن کے حالیہ پراسیس میں یہ سب کچھ نا ممکن ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دسمبر میں ہانگ کانگ کےایم پلس میوزیم میں ایک نمائش میں مذکورہ آلے کا استعمال کرتے ہوئے 14 ڈیزائنرز کے مجموعے پیش کئے گئے تھے تاہم وونگ کا اصرار تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی جنس کی اس سہولت کا استعمال ڈیزائنر کی نوکری اور تخلیقی صلاحیتوں کی جگہ لینے کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ ڈیزائنرز کی حوصلہ افزائی کیلئے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ڈیزائنر کی اصل تخلیقی صلاحیتوں کی قدر کرنی چاہیے۔ وونگ نے لیبارٹری فار آرٹیفیشل انٹیلی جنس ان ڈیزائن (AidLab) کی تیاری کی قیادت کی ہے جو کہ برطانیہ کے رائل کالج آف آرٹ (RCA) اور ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کا اشتراک ہے جہاں وہ فیشن کے پروفیسر ہیں۔ رائل کالج آف آرٹ کے وائس چانسلر نرین بارفیلڈ نے پیش گوئی کی کہ فیشن انڈسٹری پر آرٹیفشل انٹیلی جنس کے اثرات "انقلابی " ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تصور کے مرحلے سے لے کر پروٹو ٹائپنگ تک،اس کی تیاری، تقسیم اور پھر بالآخر ری سائیکلنگ تک اس کے گہرے اثرات ہوں گے ۔" بہتر پروڈکٹ کی سفارشات اور زیادہ موثر سرچز (انٹرنیٹ پر تلاش ) کے ساتھ کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے نام نہاد پرسنلائزیشن کا استعمال پہلے سے ہی کیا جا رہا ہے، جس سے خریداروں کو وہ چیز جلدی اور آسانی سے ملتی جاتی ہے جسے ان کی تلاش ہوتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور پراجیکٹ کے ذریعے سے ہر سال 92ملین ٹن کپڑوں کے ضائع ہونے کی مقدار کو بھی کم کیا جاسکے گا ۔
کراچی ایک بار پھر درجنوں پاکستانی ڈوب گئے، حکومت روک پارہی ہے، نہ جانے والے باز آرہے ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی...
کراچی چین کے نانچنگ صوبے سے تعلق رکھنے والی 124؍ سالہ خاتون چاشی لمبی عمر کا سہرا ایک فعال طرز زندگی اور مثبت...
کراچی بھارت خلائی ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ سے اہم سنگ میل حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا۔ تفصیلات کے...
کراچی بالی ووڈ کی فلموں میں کام کرنے والے سپراسٹارز پچھلے چند برسوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں، کبھی کِنگ...
اسلام آباد پاکستان اور ایران کی زرعی تجارت میں تیزی پر نظر، چاول، آم اور حلال گوشت کی برآمدات پر توجہ...
کراچیآل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سندھ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جاوید مہر شمسی کی زیر صدارت منعقد...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات میں بنگلہ دیش کے نئے سفیر طارق احمد نے پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے...
کراچی قطر اور امریکہ کے رہنماؤں کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر ووٹنگ...