لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش،موسم خوشگوار

18 ستمبر ، 2023

لاہور(نیوز رپورٹر،نیوزایجنسیاں) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ کئی روز سے جاری گرمی اور حبس سے چھٹکارا مل گیا۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے۔لاہور کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں نارووال ، عارف والا ، شرقپور اور گردونواح میں بھی موسم خوشگوار ہوگیا ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار مشرقی اور جنوبی پنجاب اور خیبر پختونحوا کے بعض مقامات پر بھی موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔