پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آ گئی: ترجمان

18 ستمبر ، 2023

لاہور (نیوز رپورٹر)پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آ گئی، ترجمان پی آئی اے نے اتوار کو بتایا کہ 17 ستمبر کو ملک بھر کے ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی 77 پروازیں آپریٹ ہوئیں، ان میں اندرون ملک کی 25 اور بین الاقوامی 52 پروازیں شامل تھیں، اتوار کو پی آئی اے کا بروقت روانگی کا تناسب 87 فیصد رہا۔