سفید مکھی کا حملہ کپاس درآمد کرنا پڑے گی:جنرز فورم

18 ستمبر ، 2023

لاہور(سودی)کپاس کی فصل پر سفید مکھی کے شدید ترین حملے نے کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار اور معیارمتاثر ہونے سے روئی اور خوردنی تیل بڑی مقدار میں درآمد کرنا پڑے گا۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں زبردست کمی کے باوجود گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا جس کے دوران روئی کی قیمتیں 500روپے فی من اضافے کے ساتھ پنجاب میں انیس ہزار500جبکہ سندھ میں انیس ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ رواں ہفتے کے دوران روئی کی قیمتوں میں تیزی یا مندی کا رجحان ڈالر کی قدر میں کمی یا بیشی سے منسلک ہے۔